بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

45
0 0
Read Time:2 Minute, 13 Second

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش نے ورلڈکپ کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔

ٹاوٴنٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اننگز کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل صفر پر پویلین لوٹ گئے لیکن ان کے بعد آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 122 رنز پر گری جب لیوس 70 رنز بناکر ا?وٴٹ ہوئے، اس کے بعد شائے ہوپ اور ہیٹمیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم شائے ہوپ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رنز پر آوٴٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے، شائے ہوپ 96، لیوس 70 اور ہیٹمیر 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان نے 3، 3 جب کہ شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے 322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سومیہ سرکار اور تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ انداز میں کیا اور 52 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سومیہ سرکار 29 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

آل راوٴنڈر شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 48 رنز بناکر پویلین لوٹے، مشفیق الرحیم بھی ایک رن بناکر آوٴٹ ہوئے۔

پانچویں نمبر پر آنے والے لٹن داس نے بھی شکیب الحسن کے ساتھ مل کر جارحانہ کھیل پیش کیا، دونوں بلے بازوں نے گراوٴنڈ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے اور 189 رنز کی پارٹنر شپ بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

شکیب الحسن اور لٹن داس کے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 322 کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا۔

شکیب الحسن نے 99 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 124 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ لٹن داس بھی 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

بنگلادیش ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار سب سے بڑا ہدف عبور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے جب کہ رواں ایونٹ کا عبور ہونے والا یہ سب سے بڑا والا ہدف ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *