برطانوی وزیرعظم ،امیرقطرکی عمران خان سےپاک بھارت کشیدگی پرگفتگو

اسلام آباد (زمینی حقائق ) وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ تھریسامے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان انہیں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے متعلق موقف سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے اقدام کو عالمی برادری میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

برطانوی وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ حالیہ صورتحال میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی۔

ادھر قطر کے امیر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ امیر قطر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر قطر نےبھی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ میں جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کوسراہا ۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا پاکستانی فیصلہ قابل تعریف ہے ۔ امیر قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا اور پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ۔

Comments are closed.