ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تصدیق

تہران(نیٹ نیوز) امریکہ نے ایران کی طرف سے اس کا ڈرون مار گرانے کے دعوے کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا۔

ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔

امریکی حکام نے بھی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے امریکی فوجی ڈرون گرایا گیا ہے۔

Comments are closed.