امریکہ میں فوڈ فیسٹول میں فائرنگ، 3افراد ہلاک، 11زخمی

48
0 0
Read Time:58 Second

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان جوزے کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11  زخمی ہو گئے۔

واقعہ کےبعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں ایک حملہ آور موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فوڈ فیسٹیول میں رکاوٹ کو ہٹانے کے بعد داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، خاتون عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفید فام اور عمر 30 سال کے قریب تھی جب کہ اس کے ہاتھ میں رائفل تھی۔

تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کومحفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »