اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ امان اللہ انتقال کر گئے

10
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

فوٹو : فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ  معروف اداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے وزیر اعظم عمران خان نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

کامیڈی کنگ امان اللہ کئی ماہ سے پھیپڑوں، گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان کی طبیعت مسلسل خراب چل رہی تھی اور وہ تین ماہ کے دوران 3 سے 4 بار اسپتال داخل ہوئے۔

امان اللہ کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا.

امان اللہ کچھ وقت بعد ہی ایک بار پھر نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد واپس گھر آگئے تھے لیکن دمہ کا مرض ان کےلیے جان لیوا ثابت ہوا ۔

بیماری کے دوران سوشل میڈیا پر امان اللہ کے انتقال کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم اُن کی بیٹی نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی اور اپنے ہمراہ ان کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

امان اللہ نے اپنے فنی سفر کے دوران ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔  انہیں 2018 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈراما انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

امان اللہ کے معروف سٹیج ڈراموں میں شرطیہ مٹھے، بیگم ڈش انٹینا شامل ہیں، امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور نامعلوم افراد میں بھی جوہر دکھائے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish