اسلام آباد کی چیک پوسٹیں ختم، پولیس کو مراعات دینے کااعلان


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگر شو آف ہینڈ سے سینیٹرز نے انتخاب کی اجازت دے دی تو یہ انقلابی فیصلہ ہو گا اور آئندہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا شور ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔

اسلام آبادپولیس لائنز میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کا الیکشن ہی اب اصل مسئلہ ہے، اگرشو آف ہینڈ کرانے میں کامیاب ہو گئے تو اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، عمران خان نے ووٹوں میں ہیرا پھیری پر اپنے 20 اراکین کو چارج شیٹ کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 65 اراکین وہاں تھے اور کمرے میں گئے تو وہ 50 ہی نکلے ، پیسوں کی ہر ایک کو ضرورت ہے اور موقعے کا فائدہ اٹھا کر لوگ بک جاتے ہیں اور الزامات شروع ہو جاتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں فرانزک لیب بنائیں گے اور بارہ کہو، ترنول سمیت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں دیگر لیب بھی بنائیں گے۔انھوں نے کہا

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں ہمارے ہزاروں پاکستانی زیر حراست ہیں اور ان کے حوالے سے ہم ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں۔ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔

بیرونی ممالک میں زیر حراست پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں

انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہیں لہٰذا اس میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 800 کنال پر ہم ان کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے لیکن وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں بندوبست ہو جائے گا اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔

وزیر داخلہ نے کہا پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سیکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے یاد گارِ شہدا پر حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں، میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔

انھوں نے سیرینا، میریٹ اور مارگلہ کی چیک پوسٹوں کے علاوہ اسلام آباد کی دیگر چیک پوسٹیں بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا
جبکہ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔

Comments are closed.