استور سے منتخب بیرسٹر خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

اسلام آباد:طویل مشاورت کے بعد وزیراعلی گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت شریک تھی وزیراعظم عمران خان نے بھی خالد خورشیدکو تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار نامزدگی کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزد کیا، خالد خورشید ضلع استورسے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعلی کے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ خان میں مقابلہ تھا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ کل ہوگی تحریک انصاف کی واضح برتری کے باعث خالد خورشید کے باآسانی وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب ہونے کے امکانات ہیں۔

Comments are closed.