ابھی نندن کی بھارت پہنچنے پر ڈی بریفنگ، مجرموں ایسا سلوک

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان سے واپس پہنچنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے مجرموں جیسا تضحیک آمیز سلوک، ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کرایا اہلخانہ کو ملاقات کیلئے صرف 10منٹ کا وقت دیاگیا۔

پاکستان میں تھا تو اسے بھارتی میڈیا اسے ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا مگر واہگہ سرحد پر زیرو پوائنٹ عبور کرتے ابھی نندن کو زیرو بنا دیا گیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ دشمن ملک کی قید سے رہا ہونے والے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو کسی بھی بھارتی فوجی اہلکار نے سیلوٹ نہیں کیا اور اچھوتوں جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

ابھی نندن کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں آج دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین ٹیسٹ کرائے گے۔

پاکستان میں تھا تو ابھی نندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جارہی تھیں آج ابھی نندن سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔

اس کے بعد بھارتی پائلٹ کی اسی طرح ڈی بریفنگ شروع ہوگئی ہے جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ابھی نندن کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا۔

ابھی نندن کو دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ابھی نندن سے مختلف سوالات کئے گئے۔

یادرہے کہ بدھ کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج نے گرفتار اور گزشتہ روز بھارت کے حوالے کیاگیا تھا۔

Comments are closed.