آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی 20مارچ کو نیب راولپنڈ ی میں طلبی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو نیب راولپنڈی نے طلب کرلیا۔

دونوں کو جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی نے 20 مارچ کو راولپنڈ ی میں طلب کیاہے ، دونوں کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

آج صبح ہی بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی تھی، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی واپس کردی گئی تھیں۔

آصف زرداری تاخیر سے بینکنگ کورٹ پہنچے تھے جب تفصیلی فیصلہ جاری ہوچکا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاوٴنٹس کیس راولپنڈی منتقل ہونے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Comments are closed.