آئی سی سی کی کرکٹ لیگز کو وارننگ ، پابندی لگانے کا عندیہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز پر آئی سی سی نے پاپندی لگانے کی وارننگ دے دی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری پالیسی بیان میں کہا گیاہے کہ مختلف ممالک کی لیگز کے معاملات درست کرنے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے اور بے ضابطگیوں میں ملوث لیگز کے خلاف پابندی لگا دی جائے گی۔

دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ لیگز میں کرپشن کو روکنا ا?ئی سی سی کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

دنیا میں ہونے والی کچھ لیگز کا ڈھانچہ اور مالی معاملات ناقص ہیں اور یہ لیگز زیادہ عرصے نہیں چل سکتیں، بیان میں کسی لیگ کا نام نہیں لیاگیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ، بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور افغان لیگ کے مالی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ رکن ملکوں کی درخواست پر مختلف لیگز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

ورکنگ گروپ غیر ملکی لیگز کے قواعد وضوابط بنائے گا اور تمام لیگز کو ان قواعد وضوابط کو پورا کرنا ہو گا ورنہ ان لیگز کو این او سی جاری نہیں کیا جائیگا۔

آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے بھارتی میڈیا کے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ا?ئی سی سی آئی پی ایل پر کریک ڈاون کر رہا ہے۔

رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ کسی لیگ کے خلاف کریک ڈاون نہیں بلکہ رکن ملکوں کی درخواست پر بنایا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لیگز کی وجہ سے ہمیں انٹر نیشنل کلینڈر بنانے میں مشکل پیش آ رہی ہے، دنیا کے بڑے کھلاڑی ان لیگز میں چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قواعد وضوابط پورے کرنی والی لیگز کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.