مانسہرہ سےتحریک انصاف کے غیر فعال رکن زرگل خان پیپلز پارٹی میں شامل

50 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا 

مانسہرہ: مانسہرہ سےتحریک انصاف کے غیر فعال رکن زرگل خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہ کافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی مسائل کی وجہ سے غیر فعال تھے.

سابق ممبر صوبائی اسمبلی زر گل خان نے اتوار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی زر گل خان یوسفزئی نے سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

گزشتہ الیکشن میں مانسہرہ سے منتخب ہونے والے زر گل خان یوسفزئی نے تاج حیدر سے ملاقات کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر زر گل خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی اور بلاول بھٹو نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔

سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے زرگل خان یوسفزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

واضح رہے زرگل خان نے جسے آصف علی زرداری کی طرف سے صوبے کو شناخت دینے کا کہا ہے ہزارہ ڈویژن کے لوگ صوبے کے نام کی تبدیلی کو تعصب کا نام دے کر ہمیشہ سے مسترد کرتے آئے ہیں.

Comments are closed.