پیپلزپارٹی کے دیگر جماعتوں سے بات چیت کےلئے3 کمیٹیاں بنا دی گئیں

53 / 100

فوٹو: فائل

کراچی: پیپلزپارٹی کے دیگر جماعتوں سے بات چیت کےلئے3 کمیٹیاں بنا دی گئیں،شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری نے یہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کے ارکان کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔

پیپلزپارٹی نے یہ کمیٹیاں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے مذاکرات کے فیصلہ کے بعد بنائی ہیں ، سندھ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کا نام شامل ہے۔

سوشل میڈیا پرجاری پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے کمیٹی میں سید نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری شامل ہیں۔

بلوچستان کے لیے اعلان کردہ ناموں میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ، صابر علی بلوچ اور رخسانہ بنگش کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے ان دنوں آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوکے درمیان سیاسی اختلاف رائے کی باتیں بھی کی گئی تھیں تاہم پارٹی کی طرف سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

Comments are closed.