شخ رشید کی آصف زرداری مخالف تقریر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد

50 / 100

اسلام آباد:شخ رشید کی آصف زرداری مخالف تقریر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا پھر سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ شیخ رشید این اے 60 اور  این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کے لیے درخواست دائرکرسکتےہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نےکی۔

جج نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا آپ کےمطابق شیخ رشید عمران خان کے قتل کی سازش کاحصہ نہیں؟ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیاہے۔

وکیل نے کہا شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی مقدمہ درج ہوگیا تھا،انھوں نے کہا پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا۔

 پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا، پولیس کو چاہیے تھا کہ شیخ رشید کا موقف لیتی اور اس پرقتل کی سازش کے حوالے سے تفتیش کرتی،لیکن الٹی گنگا بہہ گئی۔

 عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا، البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

 شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران  پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے، عدالت میں وکیل کا موقف۔

شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟

وکیل کا کہنا تھا کہ  اسلام آبادہائی کورٹ اس سے متعلقہ درخواست کو معطل کرچکی ہے، شیخ رشید نے دوران حراست بیان دیا اور  دوران  حراست بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔

دوسری طرف پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید دوران حراست اپنے جملوں سے بار بار مقدمے میں لگی دفعات کے مرتکب ہوتے  رہے، شیخ رشیدکی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں۔

پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا آصف  زرداری اور عمران خان کے بہت زیادہ فالوورز ہیں، شیخ رشید دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعدمیں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ سنا دیا، شیخ رشید نے فیصلہ سیشن کور ٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کردیاہے۔

Comments are closed.