راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

54 / 100

راولپنڈی : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی ، قیدی نے خود کو جیل میں  اپنے سیل کے باتھ روم میں پھندا لگا کر خودکشی کی. 

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدی نے جس وقت خودکشی کی دیگر قیدیوں کی عزیز و اقارب سے ملاقاتیں جاری تھیں۔

ساتھی قیدی ملاقاتوں کے بعد سیل پہنچے تو قیدی ندیم کی نعش باتھ روم میں رسی سے لٹکی ہوئی تھی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ قیدی سال 2014 میں اپنے بیرون ملک نیشنلٹی ہولڈر کزن کے دو بچوں کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا، ذرائع کے  مطابق جیل حکام نے نعش پولیس کے حوالے کرکے پوسٹمارٹم و جوڈیشل انکوائری کی سفارش کردی. 

حکام کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک نے نوٹس لے لیا ہے اور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے فییکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی،

Comments are closed.