انگلینڈ سے کلین سویپ کا آفٹر شاک یا انتقام؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم برطرف

52 / 100

لاہور: انگلینڈ سے کلین سویپ کا آفٹر شاک یا انتقام؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم برطرف کردیئے گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر مشورہ ٹیم کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کااعلان محمد وسیم نے کیا ہے تاہم اعلان کے بعدجب رمیض راجہ کی جگہ لینے والے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کاش یہ اعلان نہ ہوتا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کوبتایا گیا ہے کہ جس آئین کے تحت آپ کا تقرر ہوا تھا وہ ختم ہوگیا، اس لئےاب آپ کا عہدہ باقی نہیں رہا۔

سلیکشن میں تجربات کرنے والے محمد وسیم کو آگاہ کردیاگیا، ویمن سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کی بھی از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ختم، محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام شروع ہوگیا ہے، نجم سیٹھی کی کرکٹ بورڈ میں واپسی کے ساتھ ہی نئی ٹیم نیا ایجنڈاسیٹ ہو رہاہے رمیض راجہ کی چھٹی ہوتے ہی بورڈ میں اکھاڑ بچھاڑ کا بھی آغازہوگیا۔

محمد وسیم کے دورمیں سلیکشن کمیٹی پرانگلیاں اٹھتی رہیں ، وہاب ریاض، سرفراز احمد شعیب ملک ایسے سینئرز باہر بیٹھے رہے بلکہ کئی نوجوان ٹیلنٹڈ پلیئرز بھی نظراندازہوئے تاہم محمد وسیم کے جانے کی وجہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا فوری اعلان کرنا بنا۔

وزیراعظم نے 2019 کا آئین منسوخ اور2014 کا بحال کردیا ،نجم سیھٹی کی سربراہی میں چودہ رکنی کمیٹی نےمحکمہ ڈھانچے کی بحالی پرکام شروع کردیا،محکمے بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقعے بھی ملیں گے۔

نجم سیٹھی کی کوششوں سے میچ فیکسنگ پابندیوں سے آزادی حاصل کرنے والے فاسٹ باولر محمد عامر نے نجم سیٹھی کے تقرر کاخیرمقدم کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، رائٹ مین آن رائٹ جاب۔

Comments are closed.