نریندرمودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی قیمت لگا دی،بلاول بھٹو

45 / 100

فائل:فوٹو

 

واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2 کروڑ قیمت لگا دی۔ پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔

 

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لیے استعمال کیے گئے۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلی تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔ میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگا دی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔

Comments are closed.