فیفاورلڈ کا اعصاب شکن فائنل، ارجنٹائن تیسری بارعالمی چمپئن بن گیا

50 / 100

دوحا: فیفاورلڈ کا اعصاب شکن فائنل، ارجنٹائن تیسری بارعالمی چمپئن بن گیا، فرانس کے ایمباپے نے 2 بار شکست ٹالی مگر پینلٹی کک مرحلے میں 2 کک ضائع کردیں۔

قطرمیں28دن تک جاری رہنے والا فٹ بال میلہ ارجنٹائن کی فتح پر ختم ہوگیا،موسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گے فائنل میچ کا مجموعی اسکورفرانس5 اور ارجنٹائن 7 گول رہا۔

پہلے ہاف میں ارجنٹائن 2 ایک کے فرق سے آگے تھا، میسی نے پینلٹی کک پر23 ویں منٹ میں پہلا اورڈی ماریا نے 36 ویں منٹ میں دوسراگول بنایا۔

فرانس شکست ٹالتے رہے مگر مقدرمیں ہار لکھی جا چکی تھی۔ پینلٹی کک مرحلے میں ارجنٹائن فرانس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول کےفرق سے ہراکرتیسری بارعالمی چمپئن بن گیا۔

https://twitter.com/tapowansirohi/status/1604539424498659328?t=MBrQ6cMQt__mclMvD-wmEg&s=19

لئونل میسی نےفائنل میچ میں 3 گول کرکے فتح کو اپنے لئے اور ارجنٹائن کےلئے بھی یادگار بنا دیا، ایمباپے کے چار گول فرانس کے کسی کام نہ آئے۔

آخری سیٹی بجی تو اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا، دکھ سے نڈھا ل فرانسیسی پہلے گراونڈ میں لیٹے اور پھر روتے روتے باہر نکلے، فرنچ صدر بھی روتے کھلاڑیوں کو دلاسے دیتے رہے۔

فرانس کی یقینی ہار کے آگے ایمباپے نے میچ کے80ویں اورپھر81 ویں منٹ میں لگا تار دو گول کرکے بندھ باندھا، مقررہ وقت پر میچ 2،2گول سے برابر تھا۔

اضافی وقت کے108 ویں منٹ میں میسی نے ایک بار پھربال کو جال کی سیر کراکے اپنی مہارت کالوہا منوایا، ایمباپے پھر مقابلے میں آیا اور 118 ویں منٹ میں حساب پھر برابر کردیا۔

اعصاب کی اصل جنگ پینلٹی کک مرحلہ تھا جس میں فرانسیسی کھلاڑی دباو کا شکار ہوگئے، ایمباپے نے یہاں بھی پہلا گول تو بنا دیا ۔

اب کی بار فرانس کی طرف سے دوسری کک گول کیپر نے روک لی جب کہ تیسری کک پر بال گول پوسٹ سے باہر چلی گئی، ارجنٹائن نے نشانے درست لگائے اورفٹ بال کے عالمی چمپئن بن گئے۔

Comments are closed.