ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے ن لیگ نے منصوبہ بنالیا۔مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

لیگی قیادت نے وزیراعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

عدم اعتماد کی تحریک پر لیگی ارکان سے دستخط کروا لئے گئے اور انہیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے دفتر میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی کیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

Comments are closed.