سانحہ اے پی ایس،پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

Comments are closed.