عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں،امریکہ

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے واضح کیاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔

Comments are closed.