بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ کو ہرادیا،جنوبی افریقہ زمبابوے میچ بے نتجیہ ختم

52 / 100

ہوبارٹ : ٹی ٹرئتٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ کو ہرادیا،جنوبی افریقہ زمبابوے میچ بے نتجیہ ختم ہوا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ نو اوورزتک محدود کئے جانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا۔

ہوبارٹ آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیتا اور بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کو 43 رنز کی اوپننگ شراکت ملی،شنٹو 25 جبکہ سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیدرلینڈ کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیدر لینڈ نے 145رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا سکی، کولن ایکرمین 62، پاؤل وین میکرن نے 24 اور اسکارٹ ایڈورڈز نے 16 رنز بنائے۔

بنگہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 ، حسن محمود 2 جبکہ شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے میچ میں زمبابوے نے9 اوورزمیں زمبابوے نے 5 وکٹوں پر79رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقہ نے 3 اوورز میں 51رنز بنائے تھے کہ پھر بارش برسنے لگی اور میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

جب میچ ختم ہوا تو تب کونٹین ڈی کوک 18رنر پرکھیل رہے تھے اور جیت یقینی تھی تاہم بارش نے جنوبی افریقہ کے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔

Comments are closed.