چینی صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب،شہباز شریف کی مبارک باد

45 / 100

فائل:فوٹو

چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار  کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔

یادرہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں سابق صدر ہوجن تاوٴ کو ہال سے باہر نکال دیا گیا تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاوٴ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔

اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو باہر لیگئے،2003 سے 2013 تک چین کے صدر ہنے والے 79 سالہ ہوجن تاوٴ کو بظاہر ان کی مرضی کے خلاف ہال سے باہر لے جایا گیا جس کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی، حکام نے ابھی تک اس واقعے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

Comments are closed.