انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان منسوخ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی انتخابات منعقد نہ کروانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان منسوخ کردئیے۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر سنی تحریک سمیت پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی کے انتخابی نشان واپس لیے گئے ہیں جب کہ پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے لیکن پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے مزیدکہا ہے کہ انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

Comments are closed.