عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے،سعودی وزیرحج

46 / 100

فائل:فوٹو

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی میعاد اب ایک سے بڑھا کر تین مہینے کردی۔

سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں بتایاکہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

سعودی وزیرحج نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.