سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

50 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرکت کی ۔

اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ اسحاق ڈار دو روز قبل پانچ سال بعد وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت آڈیو لیکس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر مملکت کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں متعلق آگاہ کیا۔

ادھر اسحاق ڈار کی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات ایوان صدر میں 20 منٹ تک جاری رہی۔جس میں دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی ۔

Comments are closed.