چین کے عطیہ کردہ خیمے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے زیر استعمال ہیں

54 / 100

اسلام آباد (شِنہوا) چین کے عطیہ کردہ خیمے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے زیر استعمال ہیں، بلوچستان کی صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے ڈائریکٹرفیصل نسیم نے شِنہوا کوبتایا کہ ان میں سے بعض خیمے کچھ روز قبل ضلع جعفرآباد کے اوستا محمد علاقے میں نصب کئے گئے تھے.

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر خیمے سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونےوالے افراد کے زیر استعمال ہیں جبکہ بعض کو طبی کیمپس کے لئے اورامدادی کارکنوں کی رہائش کی غرض سے کام میں لایا جا رہا ہے۔

نسیم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امدادی کاموں کے لئے ان خیموں کی اشد ضرورت تھی، ایک اندازے کے مطابق 1 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد حال ہی میں ہمسایہ صوبے سندھ سے یہاں آئے ہیں.

سیلاب کےموقع پر وہاں رہائش کے حالات انتہائی خراب تھے، انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حال ہی میں پی ڈی ایم اے کو 1500 خیمے فراہم کیے ہیں۔

نسیم نے کہا کہ یہ 1500 خیمے چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کیے گئے 3ہزار خیموں میں سے تھے۔

Comments are closed.