انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

UNHCR Goodwill Ambassador, Angelina Jolie, visits displaced children at an Afghan Resettlement Camp in I-12 Sector on the outskirts of Islamabad. Angelina Jolie has been in Pakistan highlighting the suffering of millions of flood victims and the need for continuing aid for the displaced. Pakistan. /UNHCR/Jason Tanner/September 2010
45 / 100

فائل:فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی

انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔اداکارہ جولی پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

دورہ کے دوران انجیلینا جولی بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں ا?نے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

Comments are closed.