ملک میں مہنگائی غریب عوام سمیت سب کو ماررہی ہے، عمران خان

50 / 100

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں ظالمانہ مہنگائی پر کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی غریب عوام سمیت سب کو ماررہی ہے، عمران خان کا مہنگائی پر تشویش کااظہار۔

سابق وزیراعظم عمران نے ٹوئٹر پر بیان میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں امپورٹڈ حکومت مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو ٹیل اسپن میں جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اقتصادی سروے میں سامنے آئی ہےجس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہماری حکومت کی اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں شرح نمو 6 فیصد، صنعت، زراعت، روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر تھی، اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا بے روزگاری، خوراک کی عدم تحفظ اور روپیہ گراوٹ کا شکار ہے، امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر غلط سمت کی طرف جا رہی ہے، ان کا واحد کارنامہ یہ ہے انہوں نے پاکستان سے لوٹے گئے اربوں کے بدلے ایک اور این آر او حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال پوری قوم پوچھ رہی ہے پاکستان کے خلاف اس سازش کا ذمہ دار کون ہے؟ ہم اپنے پیچھے کیا چھوڑ کر گئے اور تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی امپورٹڈ سرکار نے کیسے معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا۔

Comments are closed.