بس بہت ہوگیا، آج سب کو جواب دوں گا، عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

Comments are closed.