ملک بھر میں یوم دفاع قومی وملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد : ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، چھ ستمبر 1965 جرات اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے کا دن ہے، پاکستان کی شیر دل افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی۔

چونڈا میں دشمن کے ٹینکوں کا قبرستان بنایا، ایم ایم عالم سے نور خان تک پاکستانی پائلٹس نے فضائی جنگ کی نئی تاریخ لکھی، پاک سرزمین کے کئی سپوتوں نے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر ا?فیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور سلام عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس نے گارڈ ز کے فرائض انجام دیئے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ مزار قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے کہا کہ یوم دفاع پر پاکستانی مسلح افواج اور تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکسانی فوج نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج 6 ستمبر کے دن ہی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا، شاہینوں نے ا?ج ہی کے دن لاہور میں دشمنوں کے ٹینکوں کو تباہ کیا تھا۔

ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کے ممنون ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اللہ ہمیں اپنی قوم کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطاء فرمائے۔

دوسری جانب لاہورمیں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر پروقار تقریب منعقد کی گئی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) نے شاعر مشرق کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی، ڈی جی رینجرز نے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور شہداء کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Comments are closed.