پاکستان اور قطر کامختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

45 / 100

دوحا: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بعدازاں وزیر اعظم نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

دریں اثناء وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر کے والد محترم شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور امیر قطر کی والدہ محترمہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اپنے اور ان کے وفد کا استقبال کرنے پر امیر کے والد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں .

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

محترمہ شیخہ موزہ بنت ناصر کی سرپرستی میں "تعلیم سب سے بڑھ کر (EAA)” پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کی انسانی ہمدردی اور خیراتی کوششوں، خاص طور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کے اندراج کی کوششوں کی تعریف کی.

وزیر اعظم نے قطر میں 200,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر امیر قطر کے والد محترم شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے آئندہ فیفا 2022 ورلڈ کپ کی قطر کی میزبانی پر اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امیر قطر کے والد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Comments are closed.