مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس کی بس کھائی میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک

46 / 100

فائل: فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلگام کے قریب بھارتی پولیس کی بس کھائی میں جاگری جس کے باعث 7 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور تبت کی سرحدی پولیس (ITBP) اہلکاروں سمیت 39 سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس سڑک سے پھسل کر ندی کے کنارے میں جا گری جس میں 7 آئی ٹی بی پی کے اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 30 ​​زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا جب مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ بس بےقابو ہوئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہیں اوراس وقت سری نگر میں زیر علاج ہیں۔

گاڑی چاندنواری سے پلگام جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک سرکاری بیان میں آئی ٹی بی پی نے بتایا کہ بس میں آئی ٹی بی پی کے 37 اہلکار، 2 جموں و کشمیر پولیس اہلکار اور دو بس کا عملہ سوار تھا۔

Comments are closed.