ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرجاری ہے چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 628 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اب بھی 163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments are closed.