حکومت کا پٹرول، بجلی کے بعد گیس قیمتوں میں بھی ظالمانہ اضافہ

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت کا پٹرول، بجلی کے بعد گیس قیمتوں میں بھی ظالمانہ اضافہ، گیس کی قیمتیں 45 فیصد بڑھا دی گئیں.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دییتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی۔

اسی طرح سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، نئی قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے حکومت نےجمعرات کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ایک ہفتہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی۔

یہی نہیں بلکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بارقیمت 200 روپے سے اوپر جا چکی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا.

Comments are closed.