میڈیا مینیج کرتی ہوں، مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں لیگی رہنما میڈیا مینیج کرنے کا اعتراف کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی پر یہ رپورٹ اور آڈیو ٹیپ چلائی گئی ہے جس میں وہ کسی سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں مجھے وزیراعظم سے بات کرنا پڑے گی۔

مریم نواز کی اس آڈیو لیک میں کسی شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں، میں نہیں جانتی ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں۔

مریم نواز کا اس گفتگو کے دوران مزید کہنا ہے کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیاہے کہ مریم نواز حکومت میں کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود وزارت اطلاعات چلا رہی ہیں۔

0Shares

Comments are closed.