پاکستان نے ایشیا کپ میں انڈونیشیا کو 13 صفر سے ہرادیا

55 / 100

جکارتہ(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ایشیا کپ میں انڈونیشیا کو 13 صفر سے ہرادیا، میزبان ٹیم سابق عالمی چمپئن کے خلاف بے بس دکھائی دی۔

پاکستان نے انڈونیشیا کے کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو ہر شعبہ میں آوٹ کلاس کر دیا۔

پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔

پہلے میں میچ بھارت کے خلاف میچ برابر ہو گیا تھا جب کہ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

Comments are closed.