سابق کپتان راشدلطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ منسلک ہوگئے

فوٹو : فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق کپتان راشدلطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں اور وہ دوسرے سیزن میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہوں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لیگ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کے پی ایل پاکستان سپر لیگ کے بعد دوسری بڑی لیگ ہے ، پہلا ایونٹ بہت زبردست رہا جس میں پاکستان کے ساتھ باہر سے بھی معروف کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

سابق اسٹار وکیٹ کیپر اور کپتان کا کہنا ہے کہ الیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر سیزن ٹو کے لیے لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ راشد لطیف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر بھی رہے ہیں۔

Comments are closed.