صدر نے وزیر اعظم کی گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) صدر نے وزیر اعظم کی گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری مسترد کر دی، صدر مملکت نے واضح کیاہے گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا۔

صدرمملکت عارف علوی وزیراعظم کی دوسری سمری کے جواب میں کہا ہے آئین کے آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق "گورنر صدر مملکت کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا ہےموجودہ گورنر پر نہ تو بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ ہی کسی عدالت کی طرف سے سزا ہوئی،موجودہ گورنر پنجاب نے نہ ہی آئین کے خلاف کوئی کام کیا، ہٹایا نہیں جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدر مملکت کا فرض ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

صدر مملکت نے کہااس مشکل وقت میں دستور پاکستان کے اُصولوں پر قائم رہنے کے لیے پرعزم ہوں،گورنر پنجاب کو ہٹانے کے وزیر اعظم کی ایڈوائس کومسترد کرتا ہوں.

صدر نے کہا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ اور وفاداریوں کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی کی طرف کہا گیا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا،ضروری ہے کہ موجودہ گورنر ایک صحت مند اور صاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے عہدے پر قائم رہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے ممبران اسمبلی کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
۔

0Shares

Comments are closed.