نیوزی لینڈسانحہ،او آہی سی اجلاس طلب،کل یوم سوگ، شاہ محمود


اس؟لام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو ترکی میں طلب کر لیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ میں ترجمان ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشتگردی میں پاکستان کے 9 شہری شہید، ایک شہری زخمی ہوا ۔

اپنی جان پر کھیل کر حملہ آوار کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے نعیم راشد کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ شہداء کے سوگ میں کل پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ انکا آج بھی اور کل بھی ترکی کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد او ائی سی کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو استنبول میں بلانے پر بات ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے آصف زرداری اور شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا ۔ انکی جانب سے مثبت جواب ملنے پر تمام پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس 28 مارچ کو بلایا گیا ہے ۔۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے خاندانوں کی نیوزی لینڈ روانگی اور جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے حکومت پاکستان مکمل تعاون کرے گی ۔

Comments are closed.