عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ، کارروائی آج سے شروع ہو گئی

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ، کارروائی آج سے شروع ہو گئی، قومی اسمبلی میں آج کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد پر بحث شامل ہے.

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 28 مارچ کو پیش ہوئی تھی تاہم باضابطہ کارروائی آج سے آگے بڑھے گی،الٹی گنتی کا آغاز تو ہو چکاہے۔

سیدھی گنتی کب ہوگی اس حوالے سے بال اسپیکر قومی اسمبلی کے کورٹ میں ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمی بات نہیں کر سکتا اپوزیشن کی گیم الٹ ہو سکتی ہے.

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بحث کو آخری دن تک لے کر جاتے ہیں یا پھر گنتی شروع کراتے ہیں۔۔۔ فیصلہ انہی کا ہے۔

قواعد کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن ارکان نے بحث کرنی ہےلیکن اپوزیشن بحث کے حق میں نہیں ہےجب کہ حکومت وقت لینا چاہے گی۔

اٹھائیس مارچ کو متحدہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر مطلوبہ ارکان پورے ہونے پر عدم اعتماد کی قرارداد پیش کردی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے بعد میں اجلاس آج جمعرات شام چار بجے تک ملتوی کردیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی عدم اعتماد پر بحث سے قبل وزیراعظم کو خط کے معاملا پران کیمرہ اجلاس زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن کو دعوت دی ہے اسد قیصر کی دعوت میں کہا گیا ہے کہ اگر فریقین متفق ہوں تو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں اس پر بات ہو سکتی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی دعوت سے متفق ہونا یا نہ ہونا اپوزیشن کی مرضی ہے،امکان یہی ہے اپوزیشن سیدھی عدم اعتماد پر جانے کو ترجیح دے گی۔

قومی اسمبلی کی آج کی کارروائی کے ایجنڈے پر جنوبی پنجاب کی صوبائی حثیت کا بل بھی شامل ہے جو حکومت کی جانب سے پیش کردہ ہے تاہم تمام جماعتوں کے انتخابی وعدوں میں شامل ہے.

Comments are closed.