لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس منسوخ

56 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑ گئی،مہنگائی مکاولانگ مارچ باضابطہ اعلان کے بغیر چل پڑا ہے۔

شیڈول کے مطابق مارچ سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرنی تھی، تاہم لیگی کارکنان کی بدترین بدنظمی کے باعث دونوں رہنماؤں کو پریس کانفرنس کئے بغیر واپس جانا پڑا۔

بدنظمی کے بعدمسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور سے روانہ ہوا،جب پریس کانفرنس ہونی تھی اس دوران لیگی کارکنان میڈیا کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہوگئے.

شدید ہنگامہ آرائی کی، کارکنان سے قیادت کی جانب سے بارہا کہا گیا تاہم کارکنان پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے رہے، جس کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز پریس کانفرنس کے بغیر ہی الگ الگ گاڑیوں میں سوار ہو گئے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر لانگ مارچ کا علامتی آغاز کیا، اور لیگی کارکنوں کی شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے دوران مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ شروع ہوگیا۔

لانگ مارچ کے باعث فیروزپور روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا، لانگ مارچ میں لیگی کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز ہاتھ ہلا کر لیگی کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

Comments are closed.