یوم پاکستان پر 9 کیٹیگریز میں45 شخصیات کو اعزازات دیئے گئے

56 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)یوم پاکستان پر 9 کیٹیگریز میں45 شخصیات کو اعزازات دیئے گئے، اعزازات پانے والوں میں کشور نائید، ن م راشد اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزاز دیے،صدر مملکت نے ن م راشد مرحوم اور مجید امجد مرحوم کو ادبی خدمات پر بعد از وفات نشان امتیاز کا اعزاز دیا۔

عارف علوی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کو نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جبکہ ڈاکٹر انعام الرحمان اور ڈاکٹر قمر محبوب کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ترجمان شاہد ریاض خان کے مطابق اعزازات اٹامک انرجی کمیشن کے ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے، اس سال اٹامک انرجی کے 15 سائنسدانوں کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔

محمد نعیم کو پہلے بھی ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے، اعزازات اٹامک انرجی کمیشن کا ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے۔

صدر مملکت نے طاہر اکرم کے لیے شعبہ انجینئرنگ، روحیل حیات کو شعبہ موسیقی، کشور ناہید کو شعبہ ادب، محمد اعظمی عبدالحامد کو سماجی شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا۔

https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1506653153764298755?t=WVnyzBOmcrt176pEK4Z90A&s=19

ڈاکٹر عارف علوی نے دوران تقریب محمد بخش اور محترمہ ریشماں اور بریگیڈیئر شفیع اللّٰہ خان کو ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا۔

تقریب میں شیخ احمد بن حنبل الخلیلی کو مذہبی، ڈاکٹر سید حسین امام عابدی کو شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی، راشد رانا کو شعبہ فائن آرٹ، سید عقیل بلگرامی کو شعبہ تعمیرات، محمود الحق علوی کو بعد از وفات سماجی شعبے میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقسیم اعزازات کی تقریب میں اقبال مسیح کے لیے بعد از وفات، عبدالغفار شیخ اور ضیا حسین شہید کے لیے بعد از شہادت اور محمد اکبر خان کے لیے سماجی خدمات پر تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا۔

صدر مملکت نے سید تجمل حسین کے لیے ڈیٹا سائنس، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز کے لیے روبوٹک سائنس، محترمہ شکیلہ ناز کے لیے شعبہ فن میں خدمات پر تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔

تقریب میں عرفان اللّٰہ جان کے لیے سماجی خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور چوہدری خالد محمود کے لیے سماجی و سیاسی خدمات پر ستارہ قائداعظم دیا گیا۔

Comments are closed.