پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاوس میں داخل، پولیس سے جھڑپیں

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاوس میں داخل، پولیس سے جھڑپیں ہونے کے بعد مظاہرین کو باہر نکال دیا گیا.

تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو دھکے دے کر کھولا اور اندر داخل ہوئے، مظاہرین اپنے ارکان اسمبلی کے سندھ ہاوس میں قیام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی بھی اس دوران کارکنان کے ساتھ موجود ہیں، مظاہرین نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی۔

سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو نکلنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا گیا، اس دوران اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئی۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی، کارکنوں کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی.

Comments are closed.