بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی

55 / 100

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے (9 مارچ) گزشتہ روز بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارراولپنڈی میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ، اس خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 9 مارچ کو شام 6 بجکر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا ، اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ چیز شام 6 بج کر 50 منٹ پر پاکستانی حدود میں گری، اس شے کے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور چند سیکنڈ تک رہی اور 260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا، اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نے اس شے کو پک کرلیا، پاکستان ذمہ دارملک ہے، اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments are closed.