اسپیکر غیر یقینی کے خاتمہ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، فواد چوہدری

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی وزیر اطلاعات اسپیکر غیر یقینی کے خاتمہ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، فواد چوہدری نے کہاہم چاہتے ہیں وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو لپیٹ دیا جائے کیونکہ ملک زیادہ عرصے تک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 184ارکان کی حمایت حاصل ہے یہ نمبر ز تحریک ناکام بنانے کیلئے کافی ہیں۔

فواد چوہدر نے کہا کہ میں اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان کے پاس 172 نمبر ہیں تو وہ تحریک ایوان میں لائے اب حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعتا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے انتخابی اصلاحات اور مفاد عامہ کے دیگر امور پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دو اہم جماعتوں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی بدعنوانی کی وجہ سے کم ہوتی مقبولیت ان کے زوال کا باعث بنے گی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے معاشی کارناموں کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے، تمام تر بحرانوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ شرح نمو 5.5 فیصد رہی یہاں تک کہ تمام چیلنجز ہاتھ میں ہیں، اور ہمیں ترقی کے ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Comments are closed.