وزیراعظم اپوزیشن کی اپنے خلاف گرینڈ سازش بے نقاب کریں گے

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم اپوزیشن کی اپنے خلاف گرینڈ سازش بے نقاب کریں گے،سینیٹر فیصل جاویدکہتے ہیں اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان کل وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرنے جارہے ہیں عوام کو حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی بڑی سازش سے بھی آگاہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر کا کہنا ہے یہ بتائیں گے کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے منصوبے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس مرمت کی کے سبب بند کیا گیا ہے، مرمت کا کام 1994ء سے ‘تاخیر’ کا شکار تھا۔

http://

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،تمام ایڈیشنل سیکٹریٹریز ، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

اس دوران قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول مؤخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ 7 سے 11 مارچ تک تزئین و آرائش کے کام کے دوران کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تاہم کمیٹیوں کے اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کی وجہ سے تزئین و آرائش کا کام ختم کرنے کیلئے بندکیا جارہاہے کیونکہ او آئی سی کا آئندہ اجلاس16مارچ کو منعقد ہونے جارہا ہے۔

Comments are closed.