کراچی کنگز کی8میچز ہار کر لاہور قلندر کیخلاف پہلی جیت

60 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی کنگز کی8میچز ہار کر لاہور قلندر کیخلاف پہلی جیت،کنگز کے باولرز 150رنز کے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں127 رنز بنا سکی اور22رنزسے ہار گئی،،قلندر کی پہلی وکٹ 4پر گری جب فخر زمان ایک رنز بنا کر امیر حمزہ کی بال پر آوٹ ہوئے ، 11رنز پرعبداللہ شفیق بھی 8رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

قلندر کی طرف سے حفیظ 33رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،بروک 26،ویزے31،اور کامران غلام13رنز بنا سکے،کراچی کنگز کے نوجوان باولر میر حمزہ نے4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،کرس جورڈن نے تین وکٹیں لیں ایک عماد وسم نے آوٹ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 25ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 150 رنز کا ہدف دیا ،

http://

کراچی کنگز نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور لاہور قلندرز کو150 رنز کا ہدف دیا،لاہور قلندرز کے زمان خان اور راشد خان کی بولنگ کے سامنے کراچی کے بیٹر کھل کر نہ کھیل سکے۔

کراچی کی طرف سے بابر اعظم 39، لوئس گریگوری 28 اور قاسم اکرم 26 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ہیں،لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے 16 اور راشد خان نے 17 رنز کے عوض 4،4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

Comments are closed.