عسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

57 / 100

فوٹو: فائل

ویٹی کن سٹی(ویب ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مری سانحہ میں22افراد کی اموات پر افسوس کااظہار کیاہے۔

اس حوالے سے ویٹی کن میں منعقدہ تقریب کے دوران سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور پاپ فرانس نے اسے درد واقعہ قرار دیا۔

عسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس، پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان سے 22افراد جاں بحق ہو گئے تھے، حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ۔

اتوار کو بھی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری رہا تاہم اس دوران پنجاب حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ برف کے باعث سڑکوں میں پھنسے افراد کو نکال لیاگیاہے۔

Comments are closed.