محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور سب سے قیمتی کھلاڑ ی کا ایوارڈ جیت گئے

59 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈنے سال 2021 میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایواڈز دیئے عالمی ریکارڈ ہولڈ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور سب سے قیمتی کھلاڑ ی کا ایوارڈ جیت گئے۔

نامزدگی اور جیتنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ایک آزاد پینل نے کیا جس میں سابق کپتان راشد لطیف، مرینہ اقبال، طارق سعید، مظہر ارشد، محمد یعقوب، موہی شاہ، رضوان علی، شاہد ہاشمی اور سہیل عمران شامل تھے۔

کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر ورچوئل تقریب میں کیا گیا جس کی میزبانی روہا ندیم اور سکندر بخت نے کی،
محمد رضوان تمام فارمیٹس میں شاندار کارکردگی پر سال 2021کے سب سے قیمتی کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

محمد رضوان نے 9 ٹیسٹ میچز میں 455 رنز جبکہ 6 ون ڈیانٹرنیشنل میچز میں 134 رنز بنائے البتہ انہوں نے اصل کارنامہ ٹی20 کرکٹ میں انجام دیا، جب کہ29 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

http://

بابراعظم، حسن علی، شاہین شاہ، محمد وسیم اور ندا ڈار بھی ایوارڈز پانے والوں میں شامل

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام رہا، جنہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 405 رنز بنائے، فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جنہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔

سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی کے نام رہا، شاہین شاہ کو بھارت کے خلاف میچ میں شاندار باؤلنگ پر اس اعزاز سے نوازا گیا، انھوں نے 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قومی ٹیم کی اسٹار خاتون کرکٹر ندا ڈار نے ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا،ندا ڈار نے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 363 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 6 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 95 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ندا ڈار نے پاکستان ویمنز کپ میں بھی 146 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 14 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں،ندا ڈار نے ایوارڈ اپنے مرحوم والد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جب کہ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ آصف یعقوب نے حاصل کیا۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں فتح کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں جا کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔

صاحبزادہ فرحان سال کے بہترین ڈومیسٹک کرکٹر قرار پائے،اس موقع پرچیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے ایوارڈز جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر فارمیٹ میں پلیئرز نے شاندار پرفارم کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

Comments are closed.