رواں سال 3ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، آسٹریلیا کا شیڈول جاری

62 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) رواں سال 3ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، آسٹریلیا کا شیڈول جاری کردیا گیا،سال 2022میں ہی ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلے جائیں گے۔

 آسٹریلیا کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد مارچ-اپریل کے مہینوں میں پاکستان کا دورہ کریگی، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاپہلا میچ3 مارچ کو کراچی، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ میچز لاہورمیں کھیلے جائیں گے جب کہ ایک ٹی20 میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا،
تمام میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

پاکستان ٹیم سال 2022 میں جولائی اور اگست میں سری لنکا جائے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جبکہ 2 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے جائیں گے۔

ایشیاکپ اگست میں شیڈول ہے تاہم اس کے میچز کی تاریخوں کااعلان نہیں کیا گیا جب کہ وینیو بھی تبدیل ہو سکتا ہے تاہم اس ایونٹ میں 13 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

http://

انگلینڈ کاگزشتہ برس پاکستان کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا اب انگلش ٹیم رواں سال اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریگی، دورے کے دوران دونوں ٹیمیں 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے مد مقابل آئیں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ کے باعث انگلش ٹیسٹ میچز کے لیے نومبر اور دسمبر میں پاکستان کا دورہ مکمل کریگی۔

رواں سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کریگا، ایونٹ میں 45 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 16 ٹیمیں اس ایونٹ میں شریک ہوں گی، ایونٹ کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہونا ہے

کیوی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا تھا اب نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال پاکستان آرہی ہے اس دورے میں کیوی ٹیم پاکستان کے ساتھ 2ٹیسٹ میچز، 8ایک روزہ اور5ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Comments are closed.